2 نومبر، 2023، 8:46 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85278274
T T
0 Persons

لیبلز

امیر عبداللّہیان : علاقے میں جنگ پھیلنے کی ذمہ داری امریکا اور صیہونی حکومت پر ہوگی

عنقرہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر جنگ فوری طور پر نہ روکی گئی تو ہر لمحہ پورے علاقے میں پھیل سکتی ہے اور اس کی ذمہ داری امریکا اور صیہونی حکومت پر ہوگی ۔

 ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے عنقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکا  ایسی حالت میں دوسروں سے تحمل کا مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے اورامریکی سینٹرل کمان کا چیف اور دیگر امریکی فوجی کمانڈر تل ابیب کے وار روم میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا جنگ کا ایک فریق ہے اس لئے وہ دوسروں  کو تحمل کی نصیحت نہیں کرسکتا۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ علاقے کے استقامتی گروہ آزادانہ فیصلہ کرتے ہیں اورغزہ کے نہتے عوام کے خلاف جنگ نہ روکی گئی تو ہر آن اس کے پھیلنے کا خطرہ موجودہ ہے اور اس کی پوری ذمہ داری امریکا اور صیہونی حکومت پر ہوگی

 انھوں نے کہا کہ فلسطینی استقامتی گروہوں نے انہیں بتایا ہے کہ فوجی توانائی اور وسائل کے لحاظ سے صیہونی حکومت سے طولانی جنگ اور بالادستی کے ساتھ مقابلہ جاری رکھنے میں انہیں کوئی مشکل نہیں ہے لیکن اس بات کے پیش نظر کہ صیہونی حکومت کے حملے غزہ کے نہتے اور محصور شہریوں پر مرکوز ہیں، ضروری ہے کہ اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے وحشیانہ جنگی جرائم  رکوانے، غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات انجام دیں۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں عرب اوراسلامی ملکوں کے سربراہوں کا اجلاس ضروری سمجھتا ہے۔   

 ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی اس ملاقات میں غزہ کے بارے میں  صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ اپنی ٹیلیفونی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی پہلی ترجیح غزہ پر حملوں کی بندش، جنگ بندی اور محاصرے کے خاتمہ نیز انسانی دوستانہ امداد کی ترسیل ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام کو سلامتی اور تحفظ   فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

اس ملاقات میں باہمی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی ۔  

 یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان  غزہ پر حملے اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام بند کرانے کی کوششوں کے تحت منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچے تھے۔

  ایران کے وزیر خارجہ  دوحا میں اپنے  قطری ہم منصب کے علاوہ امیر قطر اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کے بعد بدھ کی  صبح ترکیہ کے دارالحکومت عنقرہ پہنچے تھے جہاں انھوں نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .